جواب:اس میں کئی صورتیں ہو سکتی ہیں جو ذیل میں درج کی جاتی ہیں اور ان سب کا حکم بیا ن کیا جا تا ہے ۔
صورت نمبر(۱): اگر یہ خاتون ابھی سفر حج یا سفر عمرہ کے لئے
روانہ نہیں ہو ئی تھی کہ شوہر کا انتقا ل ہوگیا اور ابھی وہ عدت میں ہے روانگی میں چار ماہ اور دس دن سے کم وقت رہ گیا تو اب اس کو حج کا سفر ملتوی کرنا ضروری ہے اور عدت پوری کرنی لازم ہے ۔ اللہ تعالی کا ارشادہے {وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا} [البقرة: 234]
ترجمہ: اور تم میں سے جو لوگ وفات پا جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں تویہ بیویاں اپنی جانوں کو روکے رکھیں چار مہینے دس دن۔ (انوار البیان ج۱/ص۳۷۰)
اورحدیث شریف میں ہے أنّ النبی ﷺ قال لفریعة بنت مالک امکثي فی بیتک حتی یبلغ الکتاب أجله .