جواب : محرم وہ ہوتا ہے جس کے ساتھ کبھی بھی نکاح جائز نہیں خواہ نسبی رشتہ کی وجہ سے،یا دودھ کے رشتہ کی وجہ سے ۔ والمحرم من لایجوز له مناکحتها علی التأبید بقرابة أورضاع أوصهرية. (رد المحتارج۲/۱۹۹)
مسئلہ: فروعِ والدین جیسے بھائی، بہن ، بھانجا، بھانجی، بھتیجا، بھتیجی، اور
ان کی اولاد جہاں تک نیچےکے درجہ کی ہو سب کےسب محرم ہیں ۔
مسئلہ: چچا، تایا،پھوپھی ،خالہ ، ماموں،محرم ہیں ۔
مسئلہ: عورت کے لئے اس کی بھانجی کا بیٹا محرم ہے کیونکہ ان کے درمیان نکاح حرام ہے تو وہ اس کے لئے محرم ہوا، عورت اپنی بھانجی کے بیٹے کے ساتھ حج کو جا سکتی ہے اتنا احتیاط کیا جائے کہ وہ فاسق و فاجر نہ ہو، فاسق فاجر پر اطمئنان نہیں ہوتا۔ فقہاء کرام اس کے ساتھ سفر کرنے سے منع کرتے ہیں ۔
مسئلہ: داماد (سگی بیٹی کا شوہر) اپنی ساس کے لئے محرم ہے ان میں