الأموال فتوقف التوبة منها مع ما قدمنا فی حقوق الله تعالی علی الخروج عن الأموال ، و إرضاء الخصم . (مناسک ملاعلی القاری ۷)
مسئلہ: جس کسی کا مالی حق آپ کے ذمہ ہے اگر وہ مرگیا ہے تو اس کے وارثوں کو ادا کریں یا ان سے معاف کرائیں اور اگر اصحابِ حق کا پتہ وغیرہ معلوم نہیں اور ان تک رسائی ممکن نہیں تو جس قدر مالی حق ان کا آپ کے ذمہ ہے ان کی طرف سے صدقہ کردیں اور اگر ہاتھ یا زبان سے ان کو تکلیف پہنچائی تھی تو ان کے لئے کثرت سے دعائے مغفرت کرتے رہیں ان شاء اللہ حقوق کے وبال سے نجات کی امید ہے ۔إذا کان علیه دیون لأناس لا یعرفهم من غضوب و مظالم ، یتصدق بقدرها علی الفقراء علی عزیمة القضاء إن وجدهم مع التوبة إلی الله تعالی فإنه یعذر.(مناسک ملا علی قاری ص ۷)
مسئلہ: بالغ ہونے کے بعد سے کسی عورت کے ذمہ قضاء شدہ نماز روزہ اتنی مقدار میں ہے جن کو سفر حج سے پہلے پورا نہیں کرسکتی تو ان نمازوں کی قضاء پڑھنی شروع کردے اوراللہ تعالی سے معافی مانگتی رہے ۔ وإن