ہے بڑی افسوس ناک بات ہے اتنے پیسے خرچ کرکے آنا اتنی محنت کرنا پھر بھی حجِ مبرور نہ بنے کتنے بڑے خسارہ کی بات ہے ۔
سوال: اکثر عورتیں دکانداروں کے ساتھ سامان خریدتے وقت بہت زیادہ بات چیت کرتی ہیں، اُن کا یہ فعل کیسا ہے؟
جواب: اس سے پرہیز کرنا لازم ہے ،خواتین کو بغیر محرم کے خرید وفروخت کے لئے نہیں جانا چاہیے محرم کا ساتھ ہونا چاہیے دکاندار سے خواتین کا محرم بات کرے خواتین خود بات نہ کریں۔اور اس سے بھی بہتر یہ ہے کہ خواتین اپنے مرد حضرات کو بتا دیں فلاں چیز خریدلائیں ایسی ایسی ہونی چاہئے اور خودبازار نہ جائیں ۔یہ افضل صورت ہے۔اور اگر جائے بغیر نہ مانیں تومکمل پردہ کے اہتمام کے ساتھ جائیں ۔اور دکاندار سے بات کرنی پڑجائے تو آواز کو ذر ا موٹی کر کے بات کریں ، حتی الامکان یہ کوشش کریں کہ غیر مرد کا دل اس خاتون کی طرف مائل نہ ہو ۔
سوال: بعض خواتین کو دیکھا گیا کہ ہوٹل کے ملازموں کے ساتھ پردہ کا