خیال نہیں رکھتیں ۔
جواب: یہ بھی ناجائز اور حرام ہے ۔
سوال: خواتین میں یہ بات مشہور ہے کہ حج یا عمرہ کے سفر میں پردہ نہیں ہے ،کیا یہ خیال درست ہے؟
جواب: یہ جہالت کی بات ہے ، ایسی عورتیں بے پردہ ہوکر خود بھی
گناہگار ہوتی ہیں اورنظر ڈالنے والے مردوں کو بھی گناہگار بناتی ہیں۔ جو عورت بے پردہ باہر نکلے جتنے مرد اس کو دیکھیں گے انکو تو گناہ ہوگا ہی لیکن اس عورت کو ان سب کا گناہ ہوگا کیونکہ یہ ان مردوں کی بدنظری کا سبب بنی ہے۔ اور اس عورت نے مردوں کو بدنظری میں مبتلا کرکے ان کا حج خراب کیا ہے اور حجِ مبرور نصیب نہ ہونے کا سبب بنی ہے۔اللہ تعالی سے گڑگڑا کر شریعت اسلامیہ پرسو فیصدعمل کرنےکی دعا کرنی چاہیے ۔ھذا وصلی اللہ علی سیدنا محمد النبي الأمي وعلی آله وصحبه وبارک وسلم .
محمد خان
معہد الترمذی ایچی سن سو سائٹی لاہور