داخل ہونا جائز نہیں حدیث شریف میں ہے ۔ فإني لا أحل المسجد لحائض ولاجنب . (ابن خزیمة رقم ۱۳۲۷ ج۲ص۲۸۴)
ترجمہ : میں مسجد کا داخلہ حائضہ عورت اور جنبی کے لئے جائز قرار نہیں دیتا
لہذا ایسی خواتین مسجد کے اندر نہیں جاسکتیں ۔ لیکن باب جبرئیل کی طرف سے جاکر مسجد سے جتنا قریب ہو سکتی ہے قریب ہوکر صلاۃ و سلام پیش کر نے کی کوشش کرے بشرطیکہ شرعی پردہ میں ہو اور آواز پست رکھیں ، مردوں سے اختلاط نہ ہو ۔ اگر ایسا نہ ہو سکے تو کمرے ہی میں رہے اور وہیں درود شریف کی کثرت کرتی رہے اس لئے کہ سیاحین فرشتے پھر تے رہتے ہیں اور دنیا میں جہاں بھی درود شریف پڑھا جاتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک صلاۃ وسلام پہونچاتے رہتے ہیں حدیث شریف میں ہے :عن عبدالله قال رسول اللہ صلى الله عليه وسلم ان لله مَلاَئِكَةً في الأَرْضِ سَيَّاحِينَ يبلغوني من أمتي السَّلاَمَ . (مسندأحمدج1 /ص387ورواہ النسائی رقم ۱۲۸۲ج۳ص ۴۳)