یا رسول اللہ مجھے آپ کی اقتدا میں نماز ادا کرنا بہت اچھا لگتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں جانتا ہوں کہ تمہیں میری اقتدا میں نماز ادا کرنا پسند ہے لیکن اپنے خصوصی حجرہ میں تمھارا نماز ادا کرنا عمومی حجرہ میں نماز ادا کرنے سے بہتر ہے، اور اپنے حجرے میں نماز کی ادائے گی صحن میں ادائیگی سے بہتر ہے ، اور گھر میں نمازکی ادائیگی محلہ کی مسجد سے بہتر ہے اور محلہ کی مسجد میں نمازکی ادائے گی میری مسجد سے بہتر ہے ۔
اس کے بعد ام حمید رضی اللہ عنہا نے اپنے مکان کے ایک اندھیرے کونے میں نمازکی جگہ منتخب کرلی اور مرتے دم تک اس پر کار بند رہیں ۔(مسنداحمد:ص۳۷۱ج۶،صحیح ابن خزیمہ حدیث نمبر۱۶۸۹،وصحیح ابن حبان حدیث نمبر:۲۲۱۷ )
اس حدیث پاک سے معلوم ہوا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عورتوں کا اپنے گھرمیں نماز پڑھنا مسجدِحرام اور مسجدِنبوی میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے ، اب عام شہروں کی خواتین مسجد کے بجائے گھر میں نماز کی ادائیگی اور اس کی فضیلت واہمیت بخوبی سمجھ سکتی ہیں ۔