مسئلہ: خوشبودار کھانا کھانا ممنوع ہے ۔ ہاں اگر خوشبو پکادی گئی ہے تو اس کے کھانے سے کوئی حرج نہیں ہے ۔( و حاصله أنه إذا خلط الطیب بطعام مطبوخ ‘ فالحکم للطعام ، لا للطیب ، فلا شیء علیه ، سواء کان الطیب غالبا ، أو مغلوبا، و سواء مسته النار أو لا ، و سواء یوجد ریحه ٲو لا ، إلا أنه یکره إن وجدریحه ........ الخ( غنیة الناسک ص ۲۴۷)
مسئلہ: پان میں لونگ الائچی اور خوشبودارتمباکو حالتِ احرام میں کھانا مکروہ ہے ۔خوشبودار پھل کھانا جائز ہے اور خوشبودار چیز سونگھنا مکروہ ہے ۔مما یقصد أکله عادتا إذا خلط بالطعام صار تبعا للطعام ، و سقط حکمه قال فی المطلب ،فدخل فیه الأفاوية ، کالقرنفل و الزنجبیل والدارصینی، ونحو ذلک .... الی ( إلا أنه یکره ) أی أکل الطیب المخلوط المطبوخ .(مناسک ملا علی قاری ص ۳۱۶- ۳۱۷)
مسئلہ: چائے قہوہ وغیرہ میں اگر خوشبودار چیز ملا کر پی تو اگر خوشبو غالب