آنا چاہے تو عمرہ کا احرام باندھ کرواپس آئے اور اول عمرہ کرے اس کے بعد طوافِ وداع کرے پھر چلی جائے اور اس تاخیر کی وجہ سے کوئی دم یا صدقہ واجب نہیں ، لیکن بلا وجہ ایسا کرنا برا ہے۔میقات سے نکلنے کے بعد طوافِ وداع کے لئے مکہ مکرمہ واپس آنے کے لئے عمرہ کا احرام باندھ کرآنا ضروری ہے بلا احرام آنامنع ہے۔ (شرح اللباب: ۲۵۳وغنیۃ ۱۹۰)
تنبیہ:بعضے لوگ جان بوجھ کر طوافِ وداع چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بعد میں اکر کر لیں گے، یہ جان بوجھ کر بلاعذر طوافِ وداع چھوڑ کرچلے جانا بہت برا ہے ۔ ایسا کر نے سے دم واجب ہو تا ہے ۔ پھر طواف کرلینے سے ساقط تو ہو جاتا ہے مگر ایسا کرنا برا ہے ، اس کی مثال ایسی ہے جیسے کہ کوئی اپنے زخم لگائے پھر مرہم پٹی کر ے اور دوا ستعمال کرے ۔
سوال: زینب میقات سے آئی ہے حج سے فارغ ہونے کے بعد مکہ مکرمہ میں کچھ قیام ہے اس دوران تنعیم وغیرہ سے احرام باندھ کر کچھ