سوال: حائضہ عورت مکہ مکرمہ کی آبادی سے نکلنے سے پہلے پاک ہوگئی اس کے بارے میں طوافِ وداع کا کیا حکم ہے؟
جواب:حائضہ عورت اگر مکہ مکرمہ کی آبادی سے نکلنے سے پہلے پاک ہوجائے تو اس کو لوٹ کر طوافِ وداع کرنا واجب ہے اور اگر آبادی سے نکلنے کے بعد پاک ہوئی ہو تو واجب نہیں ۔(شرح اللباب۲۵۳)
سوال: ایک خاتون طوافِ وداع کئے بغیر اپنے وطن واپسی کےلئے مکہ مکرمہ سےنکل پڑی اس کےبارے میں کیا حکم ہے تفصیل سےبتائیے؟
جواب: جو خاتون بلا طوافِ وداع کے مکہ مکرمہ سے چل دی ہے تو جب تک میقات سے نہ نکلی ہو اس کو مکہ مکرمہ واپس آکر طواف کرنا واجب ہے احرام کی ضرورت نہیں اگر میقات سے نکل گئی تو اب اس کو اختیار ہے کہ دم بھیج دے اور یہ بہتر ہے کہ اس میں مساکین کا نفع ہے ، اور بعض فقہاء نے دم دینے سے بہتر طواف کے لئے آنا اختیار کیا ہے کیونکہ یہ اصل ہےاور اصل کو اختیار کرنا اولی ہے ، اور طواف کرنے کے لئے