مقدمۂ ثالثہ
معاملات کی صفائی
پیش کار:مقدمہ نمبر تین کے مدعی ومدعی علیہ اپنے وکیلِ استِغاثہ ودفاع کے ساتھ عدالتِ عالیہ میں حاضر ہوں!
وکیل استغاثہ ثالث - مع مدعی ثالث :
جناب جج صاحب!میرے مؤکل حامد اور اس کے تمام بھائی اپنے والد کے ساتھ رہ رہے تھے، یہ خاندان متوسط آمدنی والے طبقہ میں ہے، اللہ رب العزت نے اس خاندان پر کرم فرمایا، اور اس کے ایک چشم وچراغ میرے مؤکل؛ حامد میاں کو آئی پی ایس (IPS)اِکژام میں کامیابی عطا کی، وہ کلیکٹرکے عہدے پر فائز ہوئے، اچھی خاصی تن خواہ پانے لگ گئے، جب والد صاحب نے اپنے پرانے مکان کو منہدم کرکے، از سرِ نو اس کی تعمیر کا آغاز کیا، تو بیٹے حامد نے ایک موٹی رقم والد مرحوم کی خدمت میں پیش کی، اور ایک شان دار مکان بن کر تیار ہوگیا، جس میں تمام بھائی اپنی فیملیوں کے ساتھ رہائش پذیر ہوگئے۔
چند سالوں بعد والد محترم اس دنیا سے رخصت ہوگئے، تو والدہ نے اپنی محبت، شفقت اور حسنِ تدبیر کے ساتھ اپنے تمام بچوں کو سمیٹے رکھا، اور تا حیات خاندان کو منتشر نہیں ہونے دیا، آخر کچھ سالوں کے بعد وہ بھی اس دنیا کو الوداع کہہ گئیں، اور ان کے بعد تقسیمِ مکان کو لے کر بیٹوں میں اختلافات پیدا ہوگئے، میرے