شرعی فیصلہ
جج : عدالتِ عالیہ، وکیلِ استغاثہ کے تینوں دعووں پر بینات اور گواہیوں کے قائم ہوجانے، اُن کے ٹھوس اور مضبوط دلائل کے پیش کرنے، اور اپنے ذرائع ووسائل سے تحقیقِ جرائم کرالینے کے بعد …:
ملزم نمبر ایک…ڈاکٹر شاہد کے … قوانینِ شرعیہ کی دفعہ نمبر ۲؍ اور ملکی دستور کی دفعہ ۲۱؍کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے کی وجہ سے، اُس پر ، اور اُس کے عاقلہ پر دِیَّت کو واجب کرتی ہے۔جس کی مقدار موجودہ وزن کے اعتبار سے؛ ۴؍ کلو۳۷۴؍ گرام سونا۔ یا پھر؛۳۶؍ کلو ۲۰۰؍ گرام چاندی ہوتی ہے۔
ملزم نمبر دو… شیخ وحید کے … قوانینِ شرعیہ کی دفعہ نمبر۲؍ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے کی وجہ سے، اُسے ۳۹؍ کوڑے لگانے، ایک سال قید با مشقت ،اور اس کے تجارتی لائسنس کی منسوخی کا حکم دیتی ہے۔
ملزم نمبر تین؛ شیخ ضمیرکے، شرعی قوانین کی دفعہ نمبر۲؍ ۳؍ اور ۵؍کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے کی وجہ سے ،اُسے قصاص میں قتل کردینے کا حکم دیتی ہے۔
حاضرین! بچے گلشنِ حیات کے مہکتے پھول، اور قدرت کا انمول تحفہ ہوتے ہیں، تحفہ جس قدر بڑا ، اور جتنی عظیم ہستی کی طرف سے ہوتا ہے، اتنی ہی اُس کی قدر کی جاتی ہے، اور اس کا حق بھی ادا کیا جاتا ہے، اولاد کا حق والدین پر یہ ہے کہ اس کے لیے اچھی ماں کا انتخاب کیا جائے، اس کا اچھا نام رکھا جائے، اسے کتاب اللہ کی تعلیم دی جائے، اس کی نشو ونُما اور ترقی کے لیے وہ تمام ذرائع