فقہی ، فکری و اصلاحی مکالمات |
|
عدالتی فیصلہ جج : وکلائے طرفین کی دلائل سننے کے بعد عدالت اِس نتیجے پر پہنچی، کہ حامد کا خالد سے اپنے اصل سرمایہ کی واپسی کا مطالبہ شرعاً جائزنہیں، اورحامد کاروبار میں ہونے والے چار لاکھ روپئے نقصان میں سے، دولاکھ خالد کو ادا کردیں ، اور خالد کو زد وکوب کرکے اُسے جو جسمانی تکلیف پہنچائی، اوراُس کی عزت کوپامال کیا، اُس پر حامد- خالد کو،بطور ِجرمانہ- مبلغ پانچ ہزار (۵۰۰۰) روپیہ ادا کریں!پیش کار : (عدالت برخاست ہوتی ہے)