بیوی اور بیٹی کے ہاتھوں سے سونے کے کنگن، کان کی بالیاںاور میرے پاس موجود ، دولاکھ روپئے لوٹ لیے، اور فرار ہوتے وقت ہمیں یہ دھمکی بھی دی، کہ اگر ہم نے ان کے خلاف تھانے میں رپورٹ کی، تو خبردار! اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھوں گے۔ وہ غنڈہ شکل وصورت میں ’’وِیرپّن‘‘ کے خاندان کا لگ رہا تھا۔
پی ایس آئی صاحب! میں لُٹ گیا، برباد ہوگیا، زندگی کا پورا سرمایہ چھن گیا، … اب وہ لوگ ہماری جانوں کے درپے ہیں، خدارا آپ ہماری مدد کیجئے، … اِس آسمان تلے خدا کے بعد، آپ کے سوا ہمارا کوئی سہارا نہیں، ہمیں سہارا دیجئے، ہمارا مال ہمیں واپس دلوائیے، اور اِن مجرموں کیفرِ کردار تک پہنچائیے!
پی ایس آئی: میاں جی! آپ اطمینان رکھیں، قانون کے ہاتھ بہت لمبے ہوتے ہیں، مجرم چھوٹ نہیں سکتے، ہم ضرور انہیں گرفتار کرکے، اُن کے پاس سے آپ کا مال وزر، ضبط کرکے آپ کو دلادیں گے، اور انہیں اُن کے اِس جرم کی سزا بھی ملے گی۔ ان شاء اللہ!
بوڑھے میاں:شکریہ پی ایس آئی صاحب! آپ کا بہت بہت شکریہ، ہم انتظار کریں گے، اور آپ کی کامیابی کے لیے دعا بھی۔
OoOoOoOoOoO
مقدمہ (۵)
پڑوسی :(سر پر پٹی بندھی ہوئی ہے) السلام علیکم صاحب!
پی ایس آئی :وعلیکم السلام… کہیے جناب ! کیسے آنا ہوا؟ اور یہ تمہارے