آپ تک پہنچا ہوں، امید کہ آپ میری مدد فرمائیں گے۔
پی ایس آئی: ضرور، کیوں نہیں! شریفوں کی مدد، اوررشوت خوروں کی گوش مالی، ہمارا فرض ہے، ہم آپ کی ہر طرح سے مدد کریں گے، اور تحقیق وتفتیش کے بعد ، اِن رشوت خور مجرم آفیسروں اور بھرشٹا چاروں کو آہنی سلاخوں کے پیچھے پہنچا کر ہی دم لیں گے۔
رشوت دہندہ ٹھیکیدار:شکریہ صاحب! مجھے آپ سے یہی امید تھی۔
OoOoOoOoOoO
عدالتِ عالیہ میں مقدمات کی سُنوائی
پیش کار: محترم حاضرین ! محکمۂ پولیس نے تمام ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی، اور آج مؤرخہ ۱۳؍ شعبان ۱۴۳۴ھ کو انہیں عدالتِ عالیہ میں پیش کیا جارہا ہے، اب دیکھئے، اِن مجرموں کے خلاف عدالتِ عالیہ کیا فیصلہ سناتی ہے، اور معاشرے پر اُس کے کیا دُور رَس نتائج مرتب ہوتے ہیں؟!
مقدمہ نمبر {۱}
پیش کار( آواز لگاتا ہے):
مقدمہ نمبر ایک کے فریقین کمرۂ عدالت میں حاضر ہوں…!!
(وکیل دفاع ملزم نمبر ایک کے ساتھ ، اور وکیل استغاثہ لڑکی کے باپ کے ساتھ کمرۂ عدالت میں حاضر ہوتے ہیں۔)