بیٹی کو ، شہر کے باہر، چوراہے سے قریب، ایک پُل کے پاس، نیم برہنہ حالت میں بے ہوش پڑا ہوا پایا، ہم اُسے ہسپتال لے آئے، ڈاکٹروں نے اُس کا ٹریٹمنٹ کیا، اُسے ہوش آیا، تو اُس نے پوری رُوداد سنائی۔
پی ایس آئی صاحب: آپ ہماری مدد کیجئے، پہلی فرصت میں اُس نامعلوم بدمعاش کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دیجئے، اور جن جن لوگوں پر آپ کو شک ہے، اُن کا مکمل نام اور پتہ لکھوادیجئے، ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ذرائع بہت جلد خاطی مجرم کی گردن تک پہنچ کر ، اُسے عدالت کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے میں کامیاب ہوں گے، اور اُسے اپنی اِس بدکاری کی نہایت عبرت ناک سزا دی جائے گی۔
لڑکی کا باپ: ٹھیک ہے صاحب!
آپ کی ہدایت کے مطابق میں ایف آئی آر درج کرادیتا ہوں، اور مشکوک ومشتبہ افراد کے مکمل نام وپتے بھی لکھوادیتا ہوں۔
(پیش کار رجسٹر اور قلم لے کر اس کے پاس ایف آئی آر درج کرنے کے لیے آتا ہے۔)
OoOoOoOoOoO
مقدمہ (۳)
مالک مکان: السلام علیکم… پی ایس آئی صاحب!
پی ایس آئی: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ!
مالک مکان: صاحب جی! رات ہمارے گھر قیامت برپا ہوگئی۔
پی ایس آئی : وہ کیسے؟ قیامت آنے میں تو ابھی دیر ہے، اور جب وہ