(ایک مدت کے بعد)
ترجمان: حامد اورخالد کا کاروبار چند ہی دنوں میں چل نکلا،دونوں خوب نفع کماتے رہے، نہایت ہی حوصلہ افزا اورپر مسرت ایام گزررہے تھے کہ اچانک ایک زور کا دھچکا لگا ،ہوا یہ کہ ایک دن سونامی زلزلہ آیا، اور تمام کاروبار (فیکٹری سمیت) زمین دوز ہوگیا ،اورامیدوںاورآرزؤںکی فلک بوس عمارتیںاس کی تباہ کاری سے بچ نہ سکیں، اب دونوں میں تنازع ہوا ،معاملہ یہاں تک پہنچا کہ حامد اور خالد آپس میں اُلجھ گئے۔
(گشتی پولیس چوکی کے ریسیور کی گھنٹی بجتی ہے،ٹرنگ ٹرنگ…ٹرنگ ٹرنگ)
گشتی پولیس ٹیم میں سے ایک (ریسیور اٹھاکر ): ہیلو !کون ؟
کالر: جی !میں’’سٹی چوک‘‘ سے بول رہاہوں،یہاںپردو افراد کے مابین زبردست جنگ چھڑی ہے ،فوراً پولیس ٹیم روانہ کریں !…ورنہ!
…پولیس گشتی ٹیم (موقعۂ واردات پر پہنچ کر )دونوں کوگرفتار کرکے پولس اسٹیشن پہنچتی ہے۔
عدالت میں
(پولیس اہل کار خالد اور حامد دونوں کو پکڑ کر عدالت میں پیش کرتے ہوئے)
پولیس اہل کار(پیش کار صاحب سے مخاطب ہوکر):
اِن دونوں افراد کو ہم نے اپنے گشت(Petroling) کے دوران ایک