میں ہوں گے۔بس آپ ہماری کامیابی کے لیے دعا کرتے رہیں۔
مالک مکان: جی صاحب!
ہم سب مل کر آپ کی کامیابی کے لیے دعا کریں گے۔
OoOoOoOoOoO
مقدمہ (۴)
بوڑھے میاں : (ایک بوڑھا شخص ہانپتے کانپتے پولیس تھانے پہنچا،اور پی ایس آئی کے پاس یہ رپورٹ درج کرارہا ہے):
السلام علیکم …(تھرّاتے ہوئے)… پی ی …ایس آآآئی صحاب(تلفظ ایسے ہی کرنا ہے)…!
پی ایس آئی: وعلیکم السلام!
… کیا بات ہے میاں! خیریت سے تو ہیں؟ کیوں اتنا ہانپ اور کانپ رہے ہوں؟ اللہ آپ کو عمرِ نوح عطا کریں، کہیں راستے میں آپ نے عزرائیل کو تو نہیں دیکھ لیا!؟
بوڑھے میاں: پی ایس آئی صحاب! آپ بھی اچھا خاصہ مزاق کرلیتے ہیں، … ابھی میری عمر ہی کیا ہے، ابھی صرف ساٹھ ، پینسٹھ سال ہی تو ہوئے ہیں، …خیرچھوڑیئے ! … در اصل بات یہ ہے کہ :
دو روز پہلے دن دہاڑے ایک غنڈہ قسم کے لٹیرے نے، اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ ہم گھر والوں کا راستہ روک لیا، اور ہتھیاروں کے ذریعے ڈرا دھمکا کر، میری