تدبیر ہے ؟ ایسی تدبیروں کے برآمد کرنے کے لیے اصل گھی کھانا پڑتا ہے، آلو بیگن سے کام نہیں چلتا!سمجھے!
خالد: ہاں بھئی! اب آپ کی ریاضی سمجھنے کے لیے، مجھے بھی روغنِ بادام کی مالش سر پر کرانا پڑے گی! تو ٹھیک ہے پھر آپ حامد پاشا صاحب سے بات چیت کرکے، انہیں ٹٹول لو، وہ کیا کہتے ہیں؟
ترجمان: اب ماجد، حامد پاشا صاحب سے ملاقات کرکے ان سے اس معاملے کی پیش رفت کرتے ہیں۔
ماجد: السلام علیکوووووووم! حامدچِچّا!(تلفُّظ ایسے ہی)
حامد پاشا: وعلیکم السلاااااااااام !
برخوردار! کیسے آنا ہوامیاں؟ سب گھر میں خیریت تو ہیں نا؟
ماجد: جی چچا! گھر میں سب خیریت سے ہیں، در اصل حاضری کا مقصد یہ ہے کہ ہم نے سنا،آپ اپنی شہر سے متصل ایک پانچ ایکڑ زمین، پانچ کروڑ میں فروخت کررہے ہیں؟
حامد پاشا: ہاں! کیا آپ اسے خریدنا چاہتے ہیں؟
ماجد: جی ہاں!
حامد پاشا: مگر تمہارے پاس اتنا سرمایہ تو ہے نہیں، اور میں تمہاری معاشی حالت سے بخوبی واقف ہوں!
ماجد: چچا ! آپ صحیح فرمارہے ہیں، ہماری اکانومک کنڈیشن (معاشی