’ اے ایمان والو! شراب اور جُوا اور بت اور پانسے تو بس نری گندی باتیں ہیں، شیطان کے کام، سو اس سے بچے رہو، تاکہ فلاح پاؤ۔‘‘ (سورۂ مائدہ:۹۰)
شراب نوشی اور قمار بازی کی دنیوی مضرتوں اور اخلاقی قباحتوں میں سب سے بڑی اور کلیدی مضرت؛ خانہ جنگی کی طرف قرآنِ کریم نے اشارہ کردیا، شراب وقمار دونوں کے مضر اثراث شر وفساد کی شکل میں روز مرہ کے مشاہدے ہیں۔
’’جاہلیتِ عرب‘‘ کے مہذب باشندے ان دونوں بلاؤ میں بری طرح مبتلا تھے، ٹھیک اسی طرح جیسے ، آج ’’جاہلیتِ فرہنگ ‘‘کی مہذب آبادی پر بھی دونوں بلائیں بری طرح مسلط ہیں۔ (تفسیر ماجدی)
یہ سود اور جوئے کی حرمت سے متعلق صاف اور صریح قرآنی آیا ت تھیں۔
اب آیئے!پیارے آقا، محمد رسول اللہ ﷺکے ارشادات کو بھی سن لیجیے:
۱- حضرت جابر ابن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:
’’رسو ل اللہ ﷺنے سود کھانے والے پر، سود دینے والے پر ، سودی تحریر یاحساب لکھنے والے پر ، اور سودی شہادت دینے والے پر لعنت فرمائی ہے ، اور یہ فرمایا یہ سب گناہ میں برابر ہیں۔‘‘ (صحیح مسلم)
۲- حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’ سود کے وبال تہتر قسم کے ہیں ، ان میں سب سے کم تر قسم ایسی ہے جیسے کوئی اپنی ماں کے ساتھ زنا کرے۔‘‘ (بیہقی،مشکوۃ المصابیح :ص/۲۴۵،۲۴۶)