سب ایک ساتھ: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مفتی صاحب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
فرمائیے جناب مولانا! کیاحال ہے ؟ کیسے آنا ہوا؟ کہیں آج فجر کی نماز میں کوئی گڑبڑ تو نہیں ہوئی، جو تمام مصلیوں کولے کر حاضر ہوئے؟
مولوی محمود : نہیں! مفتی صاحب، بات یہ نہیں،اصل بات یہ ہے کہ یہ حضرات ہمارے مُصلِّی ہیں۔(سب کا تعارف کراتے ہوئے)
یہ ہیں حقانی میاں،… شہر کے بڑے تاجروں میں اُن کاشمار ہوتا ہے، اِنہوں نے اپنی تجارت کو فروغ وترقی دینے کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے ۵۰؍ لاکھ روپئے سودی قرض لیا ہے۔
یہ دوسرے صاحب ظہور پٹیل ہیں، …اِن کی اپنی ایک زمین ہے، جس میں کاشت کی جدید کاری کے لیے اِنہوں نے ایک صاحب سے دو لاکھ روپیہ سودی قرض لیا ہوا ہے۔
اور یہ تیسرے صاحب ’’الفلاح ہائی اسکول‘‘ کے سینئرپروفیسر ہیں، …اِنہوں نے بینک لون پر گاڑی نکالی ہے۔
اور یہ چوتھے صاحب شوکت خان ہیں،… جو ملٹی لیول مارکیٹنگ کے ممبر ہیں، اور اُس کی ممبرسازی کا کام کرتے ہیں۔
اور یہ ہیں پٹھان صاحب،… جن کے نام کچھ روز پہلے ہی ایک کروڑ کی لاٹری لگی ہے۔