ہوں،کہ میرا نمبر نکلا یا نہیں؟…ابھی پندرہ دن پہلے کی بات ہے ، میں اخبار دیکھ رہا تھا، تو کیا دیکھتا ہوں کہ اس میں میرے نام ایک کروڑ کی لاٹری لگ گئی، پھر کیا تھا، … پورے خاندان میں خوشیاں منائی گئیں، دوستوں نے میری دعوتیں کیں، اور میں نے انجینئر کو بلا کر ایک شان دار- جان دار بنگلے کا پلان بنانے کا آرڈر کیا، شوروم سے رابطہ کرکے نئی’’ اِنووا کار‘‘ بکنگ کروالی،پانچ دس روز میں وہ بھی آنے والی ہے۔ … دوستوں نے مشورہ دیا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اتنی بڑی رقم بلا کسی محنت ومشقت کے دیدی، تو شکرانے کے طور پر عمرہ کرلو، الحمد للہ! ٹور والوں سے بات چیت بھی ہوگئی ہے، اور اِن شاء اللہ ۱۵؍ جولائی… کو گھر کے پورے پانچ افراد کے ساتھ عمرہ کے لیے روانگی ہوگی۔
دعا کرنا کہ اللہ تعالیٰ اس مبارک سفر میں سلامتی عطا فرمائے!
(رفیق پٹھان بڑے فخریہ انداز میں کالر اونچی کرتے ہوئے ،شانے اُچکاتے ہوئے ظہور پٹیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے):
کیا پٹیل! کیسی رہی پھر اپنی لاٹری؟ اس کو بولتے ہیں دماغ! پٹھان کا دماغ! اپُن پٹھان کا بچہ جو ٹھہرا…!
(گاؤں کے امام مولوی محمود صاحب، جو بازو والے ٹیبل پر بیٹھے چائے کا مزہ لیتے ہوئے ، کان لگاکرغور سے ، اِن سب کی باتیں سن رہے تھے،جب ان لوگوں کی گپ شپ ختم ہوئی … تو مولوی جی فوراً بول اٹھے ):
مولوی محمود: بھائیو! میں نے آپ لوگوں کی تمام باتیں سنی، تو