تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
|
کر کوئی مصیبت دُنیا میں نہیں ہے، اے خدا! ساری دنیا کی مصیبت اگر جمع کر کے کسی ترازو کے پلڑے میں رکھ دی جائے اور کسی بندے سے آپ ناراض ہوں تو سب سے بڑی اور سخت مصیبت میں وہ ہے جس سے آپ ناراض ہوں۔اس لیے اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ رِضَاکَ وَالْجَنَّۃَ اے خدا! ہم آپ سے آپ کی خوشنودی کی درخواست کرتے ہیں اور جنت مانگتے ہیں۔حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی کو جنت سے پہلے بیان کیا ہے وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ سَخَطِکَ وَالنَّارِ اور تیری ناراضگی سے پناہ چاہتے ہیں اور دوزخ سے پناہ چاہتے ہیں۔43؎ ناراضگی کو اﷲ کے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم نے دوزخ سے زیادہ اہمیت دی اس لیے اس کو پہلے بیان فرمایا۔ اﷲ تعالیٰ! ہماری عقل و ایمان درست فرمادے اور ہمیں جسمانی روحانی صحت عطا فرمائے ۔ جو مقروض ہو اس کا قرضہ دُور فرما ،جو بے روز گار ہو اس کو روز گار عطا فرما۔ جس کی بیٹی کو رشتہ نہ مل رہا ہو اس کی بیٹی کو اچھا رشتہ عطا فرمادے، جس کو داماد ظالم ملا ہواس کو ظلم سے توبہ نصیب فرما کر مہربان کردے، رحمت سے شفقت سے معاملہ کرنے کی توفیق عطا فرما۔ بیوی ستا رہی ہو تو اس ظالمہ کا دل بھی نرم کردے، اسے اپنے شوہر کی خدمت اور عزت کی توفیق عطا فرما اور جن کو اﷲ والوں سے محبت نہ ہو تو ان کی جانوں میں اپنی رحمت سے اپنے مقبولین کی محبت عطا فرما اور ہم سب کو اپنے مقبول و محبوب بندوں کی محبت نصیب فرمادے اور اولیائے صدیقین کی جو آخری سرحد ہے ہم سب کو اپنی رحمت سے وہاں تک پہنچادے اور جو نہیں مانگ سکے اے اﷲ! بغیر مانگے سب کچھ عطا فرمادے۔ یا اﷲ! جس کو جو پریشانی ہے سب اپنی اپنی پریشانیوں کو دل میں سوچ لیجیے،یا ربّ العالمین! جس کو جو پریشانی ہوغم ہوسب کے غم اور پریشانیوں کو سکون اور خوشیوں سے تبدیل فرمادیجیے اور ہم سب کی تمام جائز حاجتوں کو پورا فرمادیجیے۔ وَ اٰخِرُ دَعۡوَانَا اَنِ الۡحَمۡدُ لِلہِ رَبِّ الۡعَالَمِیۡنَ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ _____________________________________________ 43؎المسند للامام الشافعی :123