تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
|
و جاں کو اپنی ذات پاک سے اس طرح چپکا لیجیے، جذب فرمالیجیے آپ کے جذب کے بعد پھر کسی کی طاقت نہیں جو ہمیں آپ سے کھینچ سکے، ماں سے بچّے چھینے جاسکتے ہیں کیوں کہ ماں کمزور پڑ سکتی ہے۔ اگر کوئی تگڑا غنڈا آجائے تو ماں سے اس کا بچّہ چھین سکتا ہے چاہے کتنا ہی جذب کیے ہو، کتنا ہی دبائے ہوئے ہو لیکن کوئی زیادہ طاقت والا غنڈا ماں کو دو طماچے مار کر بچہ چھین سکتا ہے لیکن اے خدا! جس کو آپ اپنی رحمت کی گود میں چھپا لیں اپنا تحفظ عطا فرما دیں ، اپنی حفاظت مقدر فرما دیں تو اس کو کو ئی شیطان ، کوئی نفس، کوئی گمراہ کن ایجنسی کسی قسم کے نمکین اور حسین، نہ حسین عورتیں نہ حسین لڑکے اس کو اے خدا! آپ سے ایک اعشاریہ الگ نہیں کر سکتے۔ لہٰذا اختر آپ سے اپنے دردِ دل کے ساتھ اور قلب و جاں کے ساتھ اور نہایت ہی عاجزانہ الحاح اور گڑ گڑا کر یہ دعا کرتا ہے کہ اے خدا! جانِ اختر کو بھی جذب فرمالے، جانِ مظہر کو بھی ، جانِ منظر کو بھی ، میرا خاندان مختصر سا ہے اے خدا! ہم سب کو جذب فرمالے مع ہمارے بال بچوں کے اور جو میرے دوست احباب یہاں ہیں اور جو آپ حضرات یہاں تشریف لائے ہیں اور جو عورتیں یہاں آئیں ہیں ان سب کو بھی اور ان کے گھر والوں کو بھی اپنی رحمت سے جذب فرمالے اور اس طرح اپنا بنا لے کہ ہم یہ کہہ سکیں ؎دونوں جانب سے اشارے ہو چکے ہم تمہارے تم ہمارے ہوچکے ہمیں ایسا جذب فرمائیے کہ ہم اس شعر کوپڑھ کر مست رہیں اور اﷲ ہم سب کو صحت و عافیت بھی عطا کر دے ۔ ہم میں سے جو بیمار ہیں ، اختر ہو یا کوئی اور جس کو بیماری ہو اے اﷲ! اسے شفائے عاجلہ، کاملہ، مستمرہ عطا فرما۔ جس کو گناہ کی عادت ہو ،جو روحانی بیماری ہو اس کو اس کی روحانی بیماری سے شفا عطا فرما اور گناہوں سے حفاظت مقدر فرما دے ۔جس کی جو جائز حاجت ہو پورا فرما دے ،بیٹی کا رشتہ نہ مل رہا ہو اس کو رشتہ عطا فرما دے۔ جو شوہر ظالم ہو اس کو توفیق دے دے کہ وہ اپنی بیوی کو نہ ستائے، جو بیویاں ظالم ہوں ان کو توفیق دے دے کہ اپنے شوہروں کو نہ ستائیں۔ یا ربّ العالمین! غفلت سے ہم جو اپنے اوپر ظلم کر رہے ہیں، اپنی عزت آبرو کا گناہوں کے خبیث مقامات کے عوض سودا کر رہےہیں، اے خدا! ہم سب کو جملہ نافرمانیوں سے حفاظت نصیب فرما، ایمان پرخاتمہ مقدرفرما۔سلامتیٔ اعضا اورسلامتیٔ ایمان