تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
|
ہوں، اس قبرستان میں اب میں آپ کو اپنی آواز سناؤں گا۔ اگر بچے پر فالج گر جائے، لنگڑا لولا ہو یا اندھا ہو لیکن ماں باپ اس کو رد نہیں کرتے، ہم نے کبھی نہیں سُناکہ کسی ماں باپ نے لنگڑے لولے بچے کو پھینک دیا ہو۔آپ نے مجھے پیدا کیا ہے میری آواز کے خریدار آپ ہی ہو سکتے ہیں۔لہٰذا آج آپ ہی کو سناؤں گا۔آپ کی مرضی چاہے تو جِلا دیجیے یا قبر میں سُلا دیجیے، میں تو پہلے ہی لیٹا ہوا ہوں اگر آپ چاہیں تو بھوک سے روح نکال لیں، میں تو قبرستان ہی میں ہوں میرے لیے تو کسی کو قبر بنانے کی بھی ضرورت نہیں۔ بروایت مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اﷲعلیہ اﷲ تعالیٰ نے حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کوخواب میں دکھایا کہ اے عمر! میرا ایک بندہ قبرستان میں لیٹا ہوا ہے۔ گناہ گار زندگی ہے، سارنگی لیے ہوئے ہے اور مجھے رو رو کے یاد کر رہا ہے۔ اس کو جا کر میرا سلام کہیے اور بیت المال سے اس کا ماہانہ مقرر کر دیجیے اور اس سے کہہ دیجیے کہ اﷲ تعالیٰ نے تمہاری خراب آواز کو قبول کر لیا ہے اور آیندہ سے تم کو بھیک مانگنے کی ، گانے بجانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے ہر قبر میں جھانکا، جس قبر میں یہ لیٹے ہوئے تھے اس میں جھانکا تو یہ کانپنے لگے کیوں کہ حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا رُعب بہت تھا۔ میرے شیخ رحمۃ اﷲ علیہ نے سنایا تھا کہ حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ جا رہے تھے اور پیچھے صحابہ چل رہے تھے کہ اچانک پیچھے مڑ کر دیکھا تو سارے صحابہ گھٹنوں کے بل گر پڑے۔ ایسی ہیبت تھی۔ لہٰذا پیر چنگی کانپنے لگا۔ حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ تم ڈرو مت ۔ میں تمہارے لیے اﷲ تعالیٰ کا سلام اور پیغام لایا ہوں۔ تمہیں خدائے تعالیٰ نے سلام کہلایا ہے اور یہ فرمایا ہے کہ میں تمہارے لیے وظیفہ مقرر کردوں۔ ہر مہینے تم کو سرکاری خزانہ سے وظیفہ ملتا رہے گا۔ اب تم کوئی فکر مت کرو۔ پیر چنگی نے فوراً پتھر اُٹھایا اور سب سے پہلے سارنگی توڑی اور حضرت عمر کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور کہا اے عمر! گواہ رہنا میں آج کی تاریخ سے کوئی نافرمانی نہیں کروں گا۔ جو اﷲ مجھ جیسے ناپاک، رو سیاہ، بدکار اور گانا بجانے والے پر اتنی رحمت کر رہا ہے کہ آپ جیسے خلیفۃ المسلمین کو، ایسی مقدس شخصیت کو جس کے اسلام لانے پر فرشتوں نے خوشیاں منائی تھیں، مجھ جیسے نالائق کے پاس بھیج رہا ہے اور سلام کہلوارہا ہے اور بیت المال سے میرے لیے وظیفہ بھی مقرر