تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
اور کسی مٹی کو آپ انسان بنادیتے ہیں۔ کسی مٹی کو سونا اور کسی مٹی کو انسان اتنی بڑی قدرت والے ہیں۔ اپنی اس قدرتِ قاہرہ کے صدقہ میں ہم سب کو تمام قرضوں سے نجات اور ہماری روزیوں میں وسعت کے ساتھ ساتھ برکت بھی عطا فرما،اور خاص کر جو بوڑھے ہیں،بڑھاپے میں ان کی روزی بڑھادے کیوں کہ آپ کے پیغمبر سید الانبیاء محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے دعا کی کہ اے اﷲ! بڑھاپے میں ہماری روزی کو بڑھادے۔ معلوم ہوا کہ بڑھاپے میں روزی زیادہ مانگنی چاہیے۔ اﷲ تعالیٰ ہمارے ملک کو عافیت نصیب فرمائے۔ چوروں سے، ڈاکوؤں سے، ہر قسم کی بلاؤں سے پورے پاکستان کو بلکہ پورے عالم کو عافیت نصیب فرمائے مجھ کو عافیتِ دارین نصیب فرمائے اور آپ سب کو اور سارے عالم کے ہر مومن کو ہر مسلمان کو اﷲ تعالیٰ عافیتِ دارین نصیب فرمائے ۔ اہل کفر کو اے خدا اہل ایمان بنادے ، اہل ایمان کو اہل تقویٰ بنادے ،اہل بلا کو اہل عافیت بنادے، اہل مصیبت کو اہل راحت بنادے، اہل مرض کو اہل شفا بنادے۔ چیونٹیوں پر رحم کردے بلوں میں،مچھلیوں پر رحم کردے دریاؤں میں اور سمندروں میں۔ اے خدا! اپنی رحمت کی بارش فرمادے۔اے اﷲ!رحمت والی بارش فرمادے اور گمراہوں کو ہدایت دے کر اولیائے صدیقین میں شامل فرمادے ۔ اے اﷲ! اس وعظ کے ایک ایک لفظ میں اپنی شانِ اجتبائیہ کی تجلی ڈال دیجیے کہ جو اس کو پڑھے وہ آپ کا بن جائے۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ یَا ذَا الْجَلَا لِ وَالْاِکْرَامِ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْ حَمَ الرَّاحِمِیْنَ رَبِّ لَا تَجْعَلْنِیْ بِدُعَائِکَ شَقِیًّا اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ بِاَنَّ لَکَ الْحَمْدُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِیْعُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ذُو الْجَلَا لِ وَالْاِکْرَامِ