تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
|
گیا ہے ورنہ تصویر رکھنے والا کہیں ولی اﷲ ہو سکتا ہے ؎گر ہوا پر اُڑتا ہو وہ رات دن ترک سُنّت جو کرے شیطان گن اگرکوئی ہوا پر اُڑ رہا ہو اور سنت کے خلاف ہو تو اس کو ولی اﷲ سمجھنے والا بھی زندیق ہے۔ جو تارکِ سنت کو ولی اﷲ سمجھتا ہے وہ زندیق اور فاسق العقید ہ ہے۔ تو آخر میں میں نے بتا دیا کہ جذب کیسے ملے گا۔ زمانہ بھی بتادیا اور مکان بھی بتا دیا۔ ایک حدیثِ پاک میں زمانہ بتایا گیا کہ پورے زمانے میں قیامت تک اﷲ تعالیٰ کی تجلیات برستی رہیں گی اِنَّ لِرَبِّکُمْ فِیْ اَیَّامِ دَھْرِکُمْ نَفَحَاتٍ 56؎ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے زمانے کے دن رات میں یہ تجلیات جن سے اﷲ اپنے بندوں کو جذب کرتا ہے نازل ہوتی رہیں گی۔ ان کو تلاش کرتے رہو، اگرکوئی تجلی حاصل ہو گئی تو پھر تم کبھی شقی نہیں ہوسکتے۔مگران کامکان کہاں ہے۔یہ کہاں ملیں گی تو دوسری حدیثِ پاک لَایَشْقٰی بِھِمْ جَلِیْسُھُمْ 57؎ میں بتادیا گیا کہ اﷲ والوں کی صحبت میں ملیں گی جہاں اﷲ تعالیٰ بندوں کو اپنی طرف جذب کرلیتا ہے، اور ان کا جلیس و ہم نشین کبھی بد بخت و شقی نہیں رہ سکتا۔ معلوم ہوا کہ شقاوت سے محفوظ رکھنے والی تجلیات ِجذب کا مکان اہل اﷲ کی مجالس ہیں۔ یہ طریق جذب بھی عرض کردیا گیا۔ اور آج چوتھے جمعہ کو یہ بیانِ جذب ختم ہوا۔ اب دُعا کیجیے کہ اﷲ تعالیٰ اپنی رحمت سے اس کی بہترین طباعت کرادے اور چَھپ کرسارے عالم میں اﷲ اس کو پھیلا دے ۔ میرے شیخ کے خلیفہ اور میرے پیر بھائی جناب غلام سرور صاحب نے لکھا ہے کہ آج کے بیان کا کیسٹ میرے لیے ارسال کردیں ، پہلے تین کیسٹ جاچکے ہیں۔ دُعا کیجیے، پہلے تو ایک دُعا یہ کرنا ہے کہ چار جمعوں سے اے ربّ العالمین! جذب کا بیان ہو رہا ہے اور آج ختم ہوا اس بیانِ جذب کے صدقہ میں اور ان اولیاء اﷲ کے صدقہ میں جن کو آپ نے جذب فرمایا جانِ اختر کو، جانِ مولانا مظہر کو اور میرے داماد مسعود منظر کو، _____________________________________________ 56؎کنز العمال:769/7(21324)،باب صلٰوۃ النوافل والفصل فی الترغیب فیہا،مؤسسۃ الرسالۃ 57؎صحیح البخاری: 948/2 (6443)،باب فضل ذکراللہ تعالیٰ، مطبوعۃ المکتبۃ المظہریۃ