صورت میں باقی چکرپورےکرلے تاکہ غروب آفتاب سے پہلے پہلے طواف مکمل ہوجائے ۔(غنیۃ۲۷۲)
سوال: اگر پورا یا اکثر طوافِ زیارت جنابت یا حیض ونفاس کی حالت میں کیاتوکیا حکم ہے؟
جواب: صورتِ مذکورہ میں بدنہ یعنی ایک اونٹ یا ایک گائے ذبح کرناواجب ہوگا،اوراگر طوافِ قدوم یاطوافِ وداع یاطوافِ نفل ان حالتوں میں کیاہے تو ایک بکرا ذبح کرنا واجب ہوگا ،اوران سب صورتوںمیں طہارت کے ساتھ اعادہ کرلینے سے کفارہ ساقط ہوجائے گا۔ (غنیۃ ۲۷۴-۲۷۶) اعادہ کے ساتھ توبہ واستغفار بھی کرے۔
سوال: اگر کسی خاتون نے طوافِ زیارت نہ کیااور پھر عمر بھر ادا نہ کرسکی تو یہ خاتون کیا کرے؟
جواب:اس خاتون پرمرض الموت میں ایک بدنہ یعنی اونٹ یاگائے حرم میں ذبح کرانے کی وصیت کرناواجب ہے (احسن الفتاوی ج۴ /۵۳۹)