سوال: خواتین کیلئے حالتِ احرام میں موزےاوردستانے پہننے کاکیا حکم ہے؟
جواب: عورت کو احرام میں موزے اور دستانے پہننا جائز ہیں ، مگر نہ پہننا اولی ہے۔ایک حدیث شریف میں حالتِ احرام میں عورت کو دستانے پہنے کو منع فرمایا اور یہ تنزیہاً ہے تحریماً نہیں اسکے بارے میں صفحہ نمبر ۳۰۵ دیکھئے۔
(معلم الحجاج ص ۱۱۷)
سوال: حالتِ احرام میں مہندی لگانے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: حالتِ احرام میں مہندی لگانا جائز نہیں کیونکہ اس میں خوشبو ہوتی ہے ، پس جس نے پوری ہتھیلی پر احرام کی حالت میں مہندی لگائی تو اس پر دم واجب ہوگا۔ إذا خضبت المرأۃ کفها بالحناء ، وهی محرمة و جب علیها دم ،هذا یدل علی أن الکف عضو کا مل لأنه أوجب فی تطیبه الدم . (مناسک ملا علی قاری ص۳۲۲)