الزوج ).
صورت نمبر(۵) : اور اگر یہ حادثہ ایسی جگہ پیش آیا کہ اس کا گھر مسافت سفر سے کم پرواقع ہے ، اور مکہ مکرمہ مسافت سفر پر ہے یعنی ۲۴ء۷۷ کیلو میٹر یا اس سے زیادہ ہے ،تو اس کو اپنے گھر واپس ہوکر اپنی عدت پوری کرنا ضروری ہے ، اس لئے کہ اس جگہ سے اس کاگھر مسافت سفر سے کم پر واقع ہے ، اور مکہ مکرمہ مسافت سفر پر ہے لہٰذا اس کا گھر واپس آنا سفر کرنے میں شمار نہ ہوگا۔اور مکہ مکرمہ جانا سفر میں شمار ہو گا جو کہ اس حالت میں جائز نہیں۔
بدائع الصنائع میں ہے ۔فان کان منزلها أقل من مدۃ سفر وإلی مكة مدۃ سفر فانها تعود إلی منزلها لأنه لیس فیه إنشاء سفر فصارت کأنها فی بلدها۔ (بدائع ۲/۳۰۱)
صورت نمبر(۶) : اگر حادثہ ایسی جگہ پر پیش آیا کہ اس عورت کا گھر اور مکہ مکرمہ دونوں ہی مسافت سفر پر واقع ہیں تو اگر حادثہ کے وقت وہ