ترجمہ: حضرت اوس بن اوس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے اس دن ہی حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش ہوئی اور اسی میں ان کی وفات ہوئی ، اسی میں صورپھونکا جائیگا اور اسی دن بیہوشی کا واقعہ پیش آئیگا پس تم اس دن مجھ پر درود کی کثرت کرو کہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ آپ پرکس طرح پیش کیا جائے جب کہ آپ تو مٹی ہو چکے ہوں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالی نے زمین پر حرام فرما دیا ہے کہ انبیاء علیہ السلام کے جسموں کو کھا ئے ۔
سوال: بعض خواتین مدینہ منورہ حالت حیض میں ہوتی ہیں اور وہ روضۂ اطہر پر حاضر ہوکر صلاۃ وسلام پیش کرنا چاہتی ہیں ان کے بارٍے میں کیا حکم ہے ؟
جواب: ایسی خواتین جو کہ حالتِ حیض و نفاس میں ہوں انکو مسجد میں