طبیب اس کو حج کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے تو یہ عذر کی حالت ہے اس کا حکم الگ ہے۔
سوال: کیا حاملہ کے پیٹ میں جوبچہ یا بچی ہے اس کابھی حج ہوجائے گا ؟
جواب:پیٹ کے بچے کا حج نہیں ہوگا ۔ (آپ کے مسائل ان کا حل ج۴/۳۴)
سوال: کیا خواتین کو مردکی طرف سے یا خواتین کی طرف سے حج (بدل) کرنا جائزہے ؟
جواب: جی ہاں جائز ہے بشرطیکہ خاتون کے ساتھ محرم ہو ، اور شوہر اجازت دے مگر مرد سے کرانا افضل ہے ۔ (معلم الحجاج)
سوال:کیا خواتین کاحجر ِ ِاسود پر مردوں کی بھیڑمیں گھسنا درست ہے ؟
جواب: ہرگز نہیں ، خواتین جب ایسی بھیڑ میں داخل ہوتی ہیں تو مردوں سے اختلاط ہوتا ہے، اور دھکابھی لگتا ہےبے حرمتی بھی ہوتی ہے پھر چیخ وپکار کرتی ہیں یہ سب حرام ہے ۔(و لا تستلم الحجر) أی الأسود