مسئلہ: ٹوٹے ہوئے ناخن کو توڑنے پر کچھ واجب نہیں ہے ۔(و لو انکسر ظفره أو انقطع شظیه فلقة) أی ققله ( منه، فقطعها أو قلعها لم یکن علیه شیء) (مناسک ملاعلی قاری۳۳۱)
مسئلہ: اگر کوئی عورت احرام کی حالت میں شہوت کے ساتھ مرد سے لپٹ گئی تو اس سے دم واجب ہو گا عمر ہ فاسد نہ ہو گا ۔
مسئلہ: طواف شروع ہونے سے پہلے یا طواف کے چار چکر کاٹنے کے بعد کسی عورت نے اپنے شوہر کے ساتھ مجامعت کر لی تو عمرہ فاسد ہو جائے گا اور دم لازم آئے گا ۔ اس پر لازم ہے کہ عمرہ کے افعال مکمل کر ے قصر کرے ، پھر ایک عمرہ کی قضاء کرے ، صرف دم دینے سے کام نہیں چلے گا ، اور طواف مکمل ہو نے کے بعد سعی سے پہلے یا سعی کے بعد حلق سے پہلے ایسا عمل ہو جو اوپر گزر گیا ہے تو عمرہ فاسد نہ ہو گا دم لازم آئیگا ۔(و أما الجماع و هو أغلظ الجنایات فیفسد به الحج و العمرۃ إذا وجد بشروطه . ( غنیۃ ص ۲۶۸)۔