صلى الله عليه وسلم إلاحاجا أو معتمرا.(سنن البيهقي الكبرى 5 /177)
ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ ارشاد فرماتے ہیں اہل مکہ یا غیر اہل مکہ کسی کو بھی بغیر احرام کے مکة المکرمہ میں داخل ہونا جائز نہیں ( سنن البیہقی ) اور اسماعیل ابن مسلم نے حضرت عطاء سے روایت کیا کہ حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے قسم کھا کر فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں نہیں داخل ہو ئے مگر حج یا عمرہ کے ارادہ سے ( سنن البیہقی ) اور فتح مکہ میں بلا احرام داخل ہونا ضرورتاً تھا ۔
عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لا تجاوز الموقت إلا بإحرام. (رواه الطبراني في الكبير وفيه خصيف وفيه كلام وقد وثقه جماعة مجمع الزوائد ج 3 ص 216 )
ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بغیر احرام کے میقات تجاوز نہ کرو ۔
لہذا محرم کو چاہئے کہ اپنی ایسی خاتون کا لحاظ کرے اور اس کی رعایت کرے سیٹ مؤخر کرائے اور اس میں جو پیسے خرچ ہو نگے وہ اللہ کے راستہ