خواتین مہینے میں تین ہفتے پاکی کی حالت میں رہتی ہیں لہذا عمرہ و زیارت میں پاکی کی حالت کا خیال رکھنا چاہئے ، یہ تو ایک مشورہ کی بات ہے ۔اور جواب یہ ہے کہ ایسی خواتین جو کہ ایامِ حیض میں ہیں اور انتظامیہ اور قافلے کے ساتھ مربوط ہو نے کی وجہ سے مکہ مکرمہ جاناہے تو یہ احرام باندھ کر جائیں اور مکہ مکرمہ میں پاکی کا انتظار کریں جب پاک ہو جائیں تو عمرہ ادا کریں، پھر اپنے ملک روانہ ہوں کیونکہ افاقی کے لئے ( جو مواقیت سے باہر ہے) بلا احرام مکہ مکرمہ داخلہ جمہور ائمہ کے نزدیک جائز نہیں ۔
عَنِ ابن عَبَّاسٍ رضی الله تعالی عنهما أَنّ النبي صلى الله عليه وسلم قال لا تَجَوَّزُوا الْوَقْتَ إِلا بإِحرامٍ (المعجم الكبير ج 11 ص 435)
ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بغیراحرام میقات تجاوزنہ کرو۔
عن ابن عباس رضي اللہ تعالی عنهما أنه قال ما يدخل مكة أحد من أهلها ولا من غير أهلها إلا بإحرام ورواه إسماعيل بن مسلم عن عطاء عن ابن عباس فوالله مادخلها رسول الله