۹۴) غسل نہ کرنے کی وجہ سے کوئی گناہ نہ ہوگا ۔
فائدہ: حج و عمرہ کی اکٹھی نیت کرنے سے حجِ قران ہو تا ہے اس میں (دم شکر) قربانی واجب ہو تی ہے اور حجِ تمتع یہ ہے کہ پہلے عمرہ کا احرام باندھے پھر عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد بال کاٹ دے پھر مکہ مکرمہ سے آٹھویں ذی الحجہ کو احرام باندھے ۔اور اس میں بھی (دم شکر ) قربانی واجب ہوتی ہے۔ اور اس قربانی کو عربی میں ھدي کہتے ہیں ، اور مال والی قربانی جسکا تعلق حج سے نہیں ہے اسکو عربی میں أضحیة کہتے ہیں ، دونوں الگ الگ ہیں خوب سمجھ لیں ۔
سوال: آجکل قافلے (گروپ) والے مدینہ منورہ سے دوبارہ عمرہ کیلئے جاتے ہیں اورعمرہ کرنےکے بعد جدہ سےان کی اپنے وطن واپسی ہوتی ہے ، ایسی صورت میں وہ خواتین جو حالت حیض میں ہوں وہ کیا کریں ۔
جواب : یہ خواتین مدینہ منورہ سے ڈائکرٹ جدہ جائیں مکہ مکرمہ نہ جائیں ۔