جواب: احرام کا ارادہ ہو اورحیض آرہا ہو تو غسل کرکے قبلہ رخ بیٹھ کر چہرہ سے کپڑا ہٹا کر ، عمرہ یا حج کی نیت کرلے ، اور تین بار لبیک پڑھے اگرچہ ایک مرتبہ لبیک پڑھنے سے بھی احرام میں داخل ہوجائے گی۔اور یہ غسل غسلِ نظافت ہے جو احرام باندھتے وقت حالتِ حیض و نفاس میں بھی مستحب ہے ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کو غسل کر نے کے لئے فرمایا تھا جیسا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث شریف میں ہے کہ ( حتی اتینا ذا الحلیفة ولدت اسماء بنت عمیس محمد ابن أبی بکر فارسلت الی رسول الله صلی الله علیه وسلم کیف اصنع قال اغتسلی واستثفری بثوب و احرمی. (رواه مسلم برقم۲۱۳۴ کتاب الحج فی باب حجة النبي صلی الله علیه وسلم)اگر غسل کرنے کا موقع نہ ہو توصرف وضو کرلے۔پھر حج یا عمرہ کی یا دونوں کی اکٹھی نیت کرکے لبیک پڑھ لے۔ فلو حاضت قبل الإحرام اغتسلت و أحرمت ، و شهدت جمیع المناسک إلا الطواف و السعي . ( غنیۃ الناسک ص