کی آواز کو ستر مانا ہے یعنی پردہ میں شمارکیاہے ۔
سوال:کیا خواتین کے لئے بھی منی کی راتوں میں منی میں قیام کرنا سنت ہے؟
جواب: جی ہاں خواتین کےلئے بھی سنت ہے ۔
اگر کوئی عورت حدودِ عرفات میں داخل نہ ہو سکی
سوال: ایک خاتون اپنے محرم کے ساتھ عرفات کیلئے روانہ ہوئی لیکن صحیح معلومات نہ ہونے کی وجہ سے عرفات کے حدود سے باہر بیٹھی رہی اور دعائیں کرتی رہی اور غروب کے بعد ، مزدلفہ روانہ ہو گئی اس کا حج ہوگیا یا نہیں ؟
جواب: اگر نویں تاریخ کے زوال کے بعد سے دسویں تاریخ کی صبح صادق تک عرفات میں داخل نہ ہو سکی تواسکا اور اسکے محرم کا حج نہ ہوا کیونکہ عرفات کی حدود میں یہ دونوں داخل نہ ہو ئے، لہذا آئیندہ سال حج کی