معراج کا سفر |
|
کیا،’’ فَاسْتَخْرَجَ قَلْبِیْ‘‘ میرا دل نکالا۔ ثُمَّ اُتِیَتْ بِطَسْتٍ مِنْ ذَہَبٍ مَمْلُوْئَۃً اِیْمَانًا فَغَسَلَ قَلْبِیْ … پھر سونے کا طشت ایمان وحکمت سے بھرا ہوا لایاگیا، پھر میرے دل کو زمزم کے پانی سے دھویا۔(۱) قلبِ اطہر کو آبِ کوثر سے بھی دھویا جاسکتا تھا، مگر زمزم سے دھویا… بعض علماء کے نزدیک یہ دلیل ہے کہ زمزم کا پانی آب ِکوثر سے بھی افضل ہے۔ قلبِ مبارک کو دھوکر اس میں ایمان وحکمت بھرا گیا… ایک روایت میں ہے وَمَلَأَہُ حِلْماً وَعِلْمًا وَاِیْمَانًا وَیَقِیْنًا وَاِسْلاَماً… کہ قلبِ مبارک کو حلم، علم، ایمان ویقین اور اسلام سے پُرکیا۔ ثُمَّ اُعِیْدَ… پھر قلب مبارک کو اپنی جگہ رکھ دیا گیا، یہ گویا آپریشن ہوا۔ سینہ کو چاک کرکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں علم وحکمت، اور ایمان ویقین کو بھر کر عالمِ بالا کے لئے تیار کیا گیا،تاکہ قلب ِمبارک عالمِ ملکوت کی سیر اور تجلیاتِ الہیہ، آیاتِ ربانیہ اور کلامِ الٰہی کا تحمل کرسکے۔شقِّ صدر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں چار مرتبہ ہوا شقِّ صدر سے مراد حقیقۃ ً سینہ چاک کرنا ہے یعنی باقاعدہ آپریشن کی طرح سینہ چاک کیاگیا، شقِ صدر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں چار مرتبہ پیش آیا۔ پہلی مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بچپن کے زمانے میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کی پرورش میں تھے، اور عمر مبارک چارسال تھی، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنگل ------------------------------ (۱) (کنزالعمال، رقم /۳۱۸۴۲، صحیح البخاری رقم/۳۸۸۷)