معراج کا سفر |
|
تکالیف کا سامنا ہوگا، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے لئے طرح طرح کے مکر اور حیلے کریں گے، جس طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ انہوں نے عداوت ودشمنی کا برتاؤ کیا … مگر اللہ تعالیٰ نے جس طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو یہود کے شر سے محفوظ رکھا اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ان کے شر سے محفوظ رکھے گا۔ (۱)تیسرے آسمان پر عروج بخاری کی روایت میں ہے کہ پھر مجھے جبرئیل تیسرے آسمان کی طرف لے کر چڑھے اور دروازہ کھلوایا ،یہاں بھی اسی طرح کے سوالات وجوابات ہوئے، پوچھا گیا کون ہے؟ آپ کے ساتھ کون ہے؟ کیا انہیں بلایا گیا ہے؟ وغیرہ، جبرئیل علیہ السلام نے سارے جوابات دئیے۔ تیسرے آسمان کے فرشتوں نے مرحبا اور خوش آمدید کہتے ہوئے دروازہ کھول دیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں فَلَمَّا خَلَصْتُ فَاِذَا فِیْہَا یُوْسُفُ جب میں تیسرے آسمان میں داخل ہوا تو میں نے وہاں یوسف علیہ السلام کو دیکھا، جبرئیل علیہ السلام نے تعارف کروایا کہ اللہ کے حبیب!یہ یوسف علیہ السلام ہیں انہیں سلام کیجئے۔ میں نے سلام کیا انہوں نے سلام کا جواب دیااور کہا… ------------------------------ (۱) سیرت مصطفیٰ ج۱/۳۱۷