معراج کا سفر |
|
اس مسلمان نے کیا دیکھا کہ وہ مشرک آگے چت گرا ہوا ہے، اس کی ناک ٹوٹی ہوئی ہے اور منہ پھٹ گیا ہے۔ جس جگہ زمین پر کوڑا لگا وہ ساری جگہ سبز ہوگئی۔ وہ شخص مسلمان انصاری تھا، اس نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جاکر سارا واقعہ سنایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم سچ کہتے ہو یہ تیسرے آسمان کی مدد کا فرشتہ تھا۔ (۱) فائدہ: حیزوم فرشتے کے گھوڑے کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کے لئے اکثر غزوات میں فرشتوں کو بھیجا چنانچہ بدر، احد اور حنین میں فرشتوں نے مدد کی۔دوسرا معجزہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ نے جناب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں عرض کیا: مجھے جبرئیل علیہ السلام کی اصلی صورت دکھائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم (ان کو اصلی صورت میں) نہ دیکھ سکوگے۔ انہوں نے کہا: آپ دکھا دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:بیٹھ جاؤ۔وہ بیٹھ گئے۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام کعبہ پر اترآئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: دیکھو۔ انہوں نے دیکھا۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام کا جسم سبز زمرد کی طرح چمکتا ہواتھا (حضرت حمزہ صیہ دیکھ کر) بے ہوش ہوکر گر پڑے۔ عالم انسان میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ اس میں چار معجزے ذکر کئے جاتے ہیں۔ پہلا معجزہ ظہور ہدایت (ہدایت کا ظاہر ہونا) ------------------------------ (۱) مسلم عن ابن عباس