معراج کا سفر |
|
دیکھا، کوئی رکوع میں ہے، کوئی قیام میں ہے ، اور کوئی سجدہ میں ہے۔مسجد اقصیٰ میں انبیاء علیہم السلام کی امامت روایتوں میں ہے کہ پھر ایک مؤذن نے اذان دی، اس کے بعد تکبیر کہی گئی اب سب منتظر تھے کہ نماز کون پڑھائے؟ جماعتِ انبیاء علیہم السلام کی امامت کون کریگا؟ انبیاء علیہم السلام کے ساتھ بعض فرشتے بھی مقتدی تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جبرئیلِ امین نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے امامت کے لئے آگے بڑھایا، میں نے سب کو نماز پڑھائی… اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیادت وامامت کا حسی نمونہ بھی دکھلادیا۔ جب نماز سے فراغت ہوئی تو جبرئیلِ امین نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کن لوگوں کو نماز پڑھائی؟ میں نے کہا نہیں معلوم۔ جبرئیلِ امین نے کہا جتنے انبیاء مبعوث ہوئے ہیں، سب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی۔ ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پر فرشتے بھی آسمان سے اترے تھے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انبیاء اور ملائکہ سب کی امامت کروائی۔ فَلَمَّا قُضِیَتِ الصَّلٰوۃُ قَالُوْا یَاجِبْرِیْلُ مَنْ ہٰذَا مَعَکَ؟ جب نمازپوری ہوگئی تو فرشتوں نے کہا کہ جبرئیل! یہ تمہارے ساتھ عظیم ہستی کون ہے؟ جبرئیلِ امین نے کہا یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ ایک روایت میں ہے کہ جبرئیلِ امین نے کہا… مُحَمَّدٌ رَسُوْلٌ خَاتَمُ