معراج کا سفر |
|
اللہ تعالیٰ کی طرف سے تین انعام سرکارِ دوعالم انے جب اللہ کے حضور تین نذرانے پیش کئے تو اللہ تعالیٰ نے بھی اپنے محبوب کو تین انعامات سے نوازا۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّہَا النَّبِیُّ (نبی جی!) آپ پر سلامتی ہو وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ اور اللہ کی رحمت ہو وَبَرَکَاتُہُ اور اللہ کی برکتیں ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان انعامات کو صرف اپنی حد تک محدود نہیں رکھا بلکہ تمام انبیاء و ملائکہ اور اپنی امت کو بھی شامل فرمایا، ارشاد فرمایا اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا سلامتی ہو ہم پر وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ اور اللہ کے نیک بندوں پر مَلَأِاَعْلٰی والوں نے، آسمان کے فرشتوں نے اور جبرئیل امین نے شہادت دی۔ اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد االلہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔(۱)اس موقع پر بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو فراموش نہیں کیا قربان جائیے! پیارے آقا نے اس موقع پر بھی اپنی امت کو یاد رکھا، اللہ تعالیٰ کے ان تین انعامات میں اپنی امت کو بھی شریک کرلیا۔ ------------------------------ (۱) مراقی الفلاح فی کیفیۃ ترکیب الصلوٰۃ ج۱/۱۳۷