معراج کا سفر |
|
پرندوں کو میرے لئے مسخر اور تابع کردیا کہ میرے ساتھ تسبیح پڑھیں اور مجھے علم وحکمت عطا فرمائی اور خطاب اورفیصلے کا ملکہ عطا فرمایا۔(۱)حضرت سلیمان علیہ السلام کی استقبالیہ تقریر اور حمدِ باری تعالیٰ پھر حضرت سلیمان علیہ السلام نے ان الفاظ میں اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ سَخَّرَلِیَ الرِّیَاحَ وَسَخَّرَلِیَ الشَّیَاطِیْنَ یَعْمَلُوْنَ مَاشِئْتَ مِنْ مَحَارِیْبَ وَتَمَاثِیْلَ وَجِفَانٍ کَالْجِوَارِ وَقُدُ وْرِرَّاسِیَاتٍ وَعَلَّمَنِيْ مَنْطِقَ الطََّیْرِ وَآتَانِيْ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ فَضْلًا وَسَخَّرَلِیْ جُنُوْدَ الشَّیَاطِیْنِ وَالْاِنْسَ وَالطَّیْرَ وَفَضَّلَنِيْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِنْ عِبَادِہِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَآتَانِيْ مُلْکًا عَظِیْمًا لَایَنْبَغِيْ لِاَحَدٍ مِنْ بَعْدِيْ وَجَعَلَ مُلْکِيْ مُلْکًا طَیِّبًا لَیْسَ فِیْہِ حِسَابٌ۔ تمام تعریفیں اس اللہ عزوجل کے لئے ہیں جس نے ہوا، شیاطین اور جناتوں کو میرے لئے مسخر اور تابع کردیا۔ اور پرندوں کی بولی مجھے سکھائی اور ہر چیز میں ایک خا رضی اللہ عنہ حصہ مجھے عطا کیا او ر شیاطین اور انسان اور پرندوں کو میرے لئے مسخر کیا، اور اپنے بہت سے ایمان والے بندوں پر مجھے خا رضی اللہ عنہ شرف وفضل بخشا اور مجھے ایسی بڑی حکومت عطا فرمائی، جو میرے بعد کسی کے لئے نہ ہوگی اور میری حکومت وسلطنت کو ایسا پاکیزہ بنایا جس پر کوئی حساب وکتاب نہ ہوگا۔(۲) ------------------------------ (۱) تہذیب الاثار للطبری رقم ۲۷۶۸، دلائل النبوۃ للبیہقی ج/۴۰۰، مجمع الزوائد رقم ۲۳۵ (۲) تہذیب الاثار للطبری رقم ۲۷۶۸، دلائل النبوۃ للبیہقی ج/۴۰۰، مجمع الزوائد رقم ۲۳۵