معراج کا سفر |
|
چوتھافائدہ مسجدِ حرام مکہ کو بھی کہتے ہیںاور یہاں دونوں معنی صحیح ہوسکتے ہیں (یعنی مسجد حرام اور مکہ دونوں مراد ہوسکتے ہیں)کیونکہ بعض حدیثوں میں آیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حطیم میں تشریف رکھتے تھے۔ (تو اس وقت مراد مسجدِحرام ہوئی) اور بعض حدیثوں میں آیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ام ہانی رضی اللہ عنہ کے گھر میں تھے (تو اس وقت مراد مکہ ہوا)پانچواں فائدہ مسجدِ اقصیٰ کا نام مسجدِ اقصیٰ اس لئے رکھا گیا ہے کہ اقصیٰ کے معنی عربی میں ’’ بہت دور‘‘ ہیں کیونکہ مسجدِ اقصیٰ مکہ سے بہت دور ہے۔ اس لئے اس کانام مسجدِ اقصیٰ رکھا گیا۔چھٹا فائدہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لیجائے بغیر بھی تمام عجائبات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھائے جاسکتے تھے ، لیکن آپ کو لیجانے میں اور سوار کرانے میں زیادہ اکرام اور اظہارِ شان ہے اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے گئے۔ساتواں فائدہ رات کو لے جانے میں یہ حکمت ہے کہ رات خا رضی اللہ عنہ تنہائی کا وقت ہے۔ رات کے وقت بلا نا زیادہ خصوصیت کی نشانی ہے۔