معراج کا سفر |
|
بَلْ اَرْجُوْاَنْ یَّکُوْنَ مِنْ اَصْلاَبِہِمْ مَنْ یَعْبُدُوْا اللّٰہَ وَلاَیُشْرِکُوْابِہِ شَیْئًا۔(۱) یہ لوگ نہیں مانتے ،کوئی بات نہیں، مجھے تو یہ امید ہے کہ خدا ان کی نسلوں سے ایسے لوگوں کو پیدا کرے گا جو ایک اللہ کے پرستار ہوں گے، اس کے ساتھ کسی کو شریک وساجھی نہیں بنائیں گے۔ ؎ وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا مرادیں غریبوں کی بر لانے والاطائف مشقتوں کی آخری حد طائف کی مشقتوں کا کوئی اندازہ کرسکتا ہے؟ طائف کے ناروا سلوک وبرتاؤ کو کسی پیمانہ میں ناپا جاسکتا ہے؟ لوگ تو سمجھ رہے تھے کہ احد کے حالات حیاتِ طیبہ کے سب سے سنگین حالات تھے کہ جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھڑے میں گر گئے، دندان مبارک زخمی ہوگئے، مجمع تتر بتر ہوگیا، خَوْد کی کڑی چہرۂ اقدس میں گھس گئی کہ بظاہر یہ بڑے حالات معلوم ہورہے ہیں، لیکن اسے پوچھو جس نے حالات سہے ہیں۔ ماں عائشہ رضی اللہ عنہ نے ایک موقع پر آقا سے پوچھا ہَلْ اَتٰی عَلَیْکَ یَوْمٌ کَانَ اَشَدَّ عَلَیْکَ مِنْ یَوْمٍ اُحُدٍ کیا آپ پر اُحد کے دن سے بھی زیادہ سخت کوئی دن گذرا؟ حیاتِ مبارکہ کی سب سے بڑی مصیبت کے سوال کے جواب میں آپ ﷺ ------------------------------ (۱) الروض الانف ج۲/۲۳۱