معراج کا سفر |
|
مسجد کے صحن میں پہنچے۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا اے محمد ا ! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب سے درخواست کی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حور عین دکھائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! حضرت جبرئیل نے کہا، ان جنتی عورتوں کے پاس جائیے اور ان کو سلام کریں حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں نے سلام کیا، تو ان جنتی حوروں نے میرے سلام کا جواب دیا، میں نے پوچھا تم کس کے لئے ہو؟ انہوں نے کہا ہم نیک ہیں، حسین ہیں، اور ایسے مردوں کی بیویاں ہیں جو پاک وصاف ہیں، میلے نہ ہونگے اور ہمیشہ رہیں گے، کبھی جنت سے جدا نہ ہوں گے، اور ہمیشہ زندہ رہیں گے، کبھی نہ مریں گے۔ (۱)بیت المقدس میں انبیاء علیہم السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال میں غرض براق کو باندھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور جبرئیل بیت المقدس میں داخل ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کی تقریب میں پہلے سے انبیاء علیہم السلام استقبال کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتظار میں تھے،اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء علیہم السلام کو پہلے سے مسجدِ اقصیٰ میں بھیج دیا کہ جاؤ میرا محبوب مسجدِ اقصیٰ سے ہوتا ہوا میرے پاس آرہا ہے، آپ سب استقبال کرو۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہوکر میں نے اور جبرئیل علیہ السلام نے دودورکعت تحیۃ المسجد پڑھی، اور میں نے مسجد میں انبیاء علیہم السلام کو ------------------------------ (۱) تذکرۃ الحبیب فی تسہیل نشر الطیب ص۷۵