معراج کا سفر |
|
تیسرا فائدہ جب جبرئیل علیہ السلام سے آسمان کے دروازے پر پوچھا گیا کہ کون ہے، تو جبرئیل علیہ السلام نے جواب میں اپنا نام بتایا کہ جبرئیل ہوں، یوں نہیں کہا کہ ’’ میں ‘‘ اس سے معلوم ہوا کہ اس طرح پوچھنے والے کے جواب میں ادب یہی ہے کہ نام لے کیونکہ صرف ’’میں‘‘ کہنا اکثر اوقات پہچاننے کے لئے کافی نہیں ہوتا۔ ایک حدیث میں اس کو منع بھی فرمایا ہے۔چوتھا فائدہ اور اس سے اجازت طلب کرنے کا مسئلہ بھی ثابت ہوا کہ کسی کے گھر میں گو وہ مرد انہ ہی ہے بلا اجازت داخل نہ ہونا چاہئے۔پانچواں فائدہ حضرت ابراہیم علیہ السلام بیت المعمور سے کمر لگائے بیٹھے تھے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قبلہ سے سر لگانا اور قبلہ کی طرف پشت پھیر کر بیٹھنا جائز ہے، اگرچہ ہمارے لئے ادب یہی ہے کہ بلا ضرورت ایسا نہ کریں۔چھٹا فائدہ آدمں دائیں طرف دیکھ کر ہنستے تھے اور بائیں طرف دیکھ کر روتے تھے، اس سے اولاد پر والد کی شفقت ثابت ہوتی ہے کہ اولاد کی خوش حالی پر خوش ہو اور بدحالی پر غمگین ہو۔