معراج کا سفر |
|
میں تھے کہ دو فرشتے جبرئیل ومیکائیل انسانی شکل میں آئے، اور ایک سونے کا طشت برف سے بھرا ہوا لے کر نمودار ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لٹاکر سینہ مبارک چاک کیا، پھر دل کو نکالا، اس کو بھی چاک کیا اور اس میں سے ایک یا دو ٹکڑے خون کے جمے ہوئے نکالے، پھر پیٹ اور قلبِ مبارک کو اس طشت میں رکھ کر دھویا، اس کے بعد سینہ کو اپنی جگہ رکھ کر ٹانکے لگائے اور دونوں شانوں کے درمیان مہر ِنبوت لگائی۔ دوسری مرتبہ دس سال کی عمرمیں شقِ صدر ہوا، تیسری مرتبہ بعثت کے وقت یہ واقعہ پیش آیا، اور چوتھا یہ موقع ہے معراج کا جس میں شقِ صدر ہوا۔ براق کے ذریعہ بیت المقدس کا سفر بہر حال جب شقِ صدر ہوگیا تو اس کے بعد… ثُمَّ اُتِیَتَ بِدَابَّۃٍ دُوْنَ الْبَغْلِ وَفَوْقَ الْحِمَارِ اَبْیَضَ پھر ایک سفید سواری لائی گئی جو خچر سے چھوٹی اور گدھے سے بڑی تھی، جو اتنی تیز رفتار تھی، روایتوں میں ہے یَضَعُ خُطْوَتَہ عِنْدَ اَقْصیٰ طَرَفِہِ… جو اپنا پہلا قدم منتہائے نظر پر رکھتی تھی، جہاں تک نگاہ پہنچتی ہے وہاں اس کا پہلا قدم پڑتا تھا۔(۱) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم براق پر بیٹھے تو مستی میں آگیا، شوخی کرنے لگا۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا: اَلَا تَسْتَحْیِ یَا بُرَاقُ مِمَّا تَصْنَعُ… براق! تجھے یہ حرکت کرتے ہوئے ------------------------------ (۱) بخاری شریف رقم/۳۸۸۷