معراج کا سفر |
|
چوبیسواں فائدہـ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جواب سے معلوم یہ ہوا کہ اس اصل میں تفصیل ہے یعنی جو امر دین میں ضروری نہ ہو، اس کو ظاہر نہ کیا جائے اور ضروری میں فتنہ کی پرواہ نہ کی جائے۔پچیسواں فائدہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیت المقدس کے حالات پوچھے، جس کی غرض یہ تھی کہ میری تصدیق کرنے سے کفار اعتبار کریں گے جیسا کہ پہلے گذرا، اس سے معلوم ہوا کہ اہل حق واہل باطل کے درمیان بات چیت کے وقت حق کی تائید میں گفتگو میں ظاہراً مخالف کا طرفداربن جانا جائز ہے۔ یہ کل پچیس واقعات ہوئے یہ تمام فوائد نشرالطیب سے ماخوذ ہیں۔